عالمی خبریں

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیرعبداللہیان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

اس ہیلی کاپٹر پر صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، تبریز کے امام محمد علی الہاشم اور مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، سکیورٹی چیف، باڈی گارڈ اور فلائٹ کریو سوار تھے۔

<div class="paragraphs"><p>ایرانی صدر و وزیرخارجہ سمیت کئی اعلیٰ عہدیدران کی موت / سوشل میڈیا</p></div>

ایرانی صدر و وزیرخارجہ سمیت کئی اعلیٰ عہدیدران کی موت / سوشل میڈیا

 

 ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ان کے ساتھ وزیر خارجہ امیرعبداللہیان سمیت دیگر افراد کی بھی موت ہو گئی ہے۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی صدر، ایرانی وزیر خارجہ نیز دیگر اعلیٰ افسران کی موت ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہوئی ہے۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔ دراصل ہیلی کاپٹر اتوار کو آذربائیجان کے گھنے اور پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس ہیلی کاپٹر میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر افسران سوار تھے۔ حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

Published: undefined

ایرانی ہلال احمر کے سربراہ نے کہا کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ اور ہیلی کاپٹر کے ملبے پر پہنچ گئی ہیں۔ ہمیں ریسکیو ٹیموں سے ویڈیوز موصول ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا پورا کیبن بری طرح تباہ اور جل گیا ہے اور کسی کے زندہ بچنے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ اسی دوران ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا اور نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نیوز نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے مقام پر کوئی بھی زندہ نہیں ملا۔

Published: undefined

ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار وزیر خارجہ امیرعبداللہیان سمیت دیگر افراد کی بھی ہلاکت ہوئی ہے۔ ایرانی خبر رساں اداروں مہر اور تسنیم نے ایرانی صدر کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ تاہم اب تک سرکاری طور پر اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر پر صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، تبریز کے امام محمد علی الہاشم اور مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر کے مسافروں میں فلائٹ کریو، سکیورٹی چیف اور باڈی گارڈ بھی شامل تھے۔

Published: undefined

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب صدر ابراہیم رئیسی ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے میں سفر کر رہے تھے۔ پھر ہیلی کاپٹر کی ہارڈ لینڈنگ کا یہ واقعہ ایران کے دارالحکومت تہران سے تقریباً 600 کلومیٹر (375 میل) شمال مغرب میں آذربائیجان کی سرحد سے متصل جلفا شہر کے قریب پیش آیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر اور دیگر حکام اور محافظ بھی رئیسی کے ساتھ سفر میں تھے۔

Published: undefined

درحقیقت ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر رئیسی اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی قیادت میں ایران نے گزشتہ ماہ اسرائیل پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ ایران کی یورینیم کی افزودگی بھی ہتھیار بنانے کے لیے درکار سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ رئیسی اتوار کی صبح آذربائیجان میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ساتھ ایک ڈیم کا افتتاح کرنے کے لیے تھے۔ یہ تیسرا ڈیم ہے جو دونوں ممالک نے دریائے اراس پر بنایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined