تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز ال سعود کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے اس کی تصدیق کی ہے۔ یم سرکاری خبررساں ایجنسی مہر کے مطابق، مخبر نے یہ تبصرہ سعودی فرمانروا کی جانب سے رئیسی کو ریاض کے دورے کی دعوت کا جواب دینے کے لیے پوچھے جانے پر کیا۔
Published: undefined
مارچ کے اوائل میں بیجنگ میں چین کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے دوران سعودی عرب اور ایران نے دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے اور سفارت خانے اور مشن دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔ ایرانی صدر کے سیاسی امور کے نائب سربراہ محمد جمشیدی نے 19 مارچ کو ٹوئٹ کیا کہ سعودی فرمانروا نے ایک خط لکھا ہے، جس میں ایرانی صدر کو ریاض کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
Published: undefined
سعودی عرب اور خطے کی دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ ایران کے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب صدر مخبر نے کہا کہ علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا رئیسی انتظامیہ کی جانب سے صدارت سنبھالنے کے بعد سے جاری کردہ کلیدی حکمت عملیوں میں سے ایک ہے۔ سعودی عرب نے 2016 کے اوائل میں ایران میں سعودی سفارتی مشن پر حملوں کے جواب میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined