تہران: ایران کے سیاہِ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے تیز رفتار جنگی جہازوں کو خفیہ (اسٹیلتھ) ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا ہے۔ یہ رپورٹ نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے دی۔ رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے ایرانی جنگی جہاز ریڈار پر نظر نہیں آ سکیں گے۔
Published: undefined
فارس نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آئی آر جی سی کے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تانگسیری نے جنوبی ایران کے بندرگاہی شہر بندر عباس میں ایک تقریب کے موقع پر کہا کہ آئی آر جی سی اگلے مرحلے میں مقامی طور پر تیار کردہ ہلوں (Hulls) کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی، گھریلو مصنوعات اور ایرانی ماہرین کا استعمال ان کامیابیوں میں شامل ہے جس پر آئی آر جی سی بحریہ کو فخر ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ آئی آر جی سی بحریہ ایک جامع اسٹریٹجک بحری فورس ہے۔ اس میں ٹینکوں سے لے کر فکسڈ ونگ ایئرکرافٹ اور ڈرون تک دیگر مسلح فورس کی قابل رسائی والے تمام آلات ہیں اور اس شعبے میں اس کی موجودگی نے دشمن کے دل میں خوف پیدا کر دیا ہے۔
انہوں نے امریکی بحری جہازوں پر میری ٹائم اور نیویگیشن قواعد و ضوابط کی تعمیل نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمومی طور پر خطے میں ان کی موجودگی اکثر عدم تحفظ کا باعث بنتی ہے۔
(ان پٹ: یو این آئی)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined