عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی ’قتل عام‘ کے خلاف ایران کی بین الاقوامی کارروائی کی اپیل

حماس کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے حماس کے خلاف حملوں کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 32,552 فلسطینی مارے گئے ہیں اور 74,980 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر/ آئی اے این ایس

 
ians

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف ایران نے عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کی ’نسل کشی‘ کو روکنے کے لیے اقدام کریں۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اپیل کی ہے۔

Published: undefined

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کی اب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ اب دنیا بھر کی حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی۔‘‘

Published: undefined

دریں اثنا غزہ میں قائم حماس کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے حماس کے خلاف حملوں کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 32,552 فلسطینی مارے گئے ہیں اور 74,980 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے یہ معلومات ایک پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی شنہوا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے 24 گھنٹوں کے دوران 62 فلسطینیوں کو مار ڈالا جبکہ 91 کو زخمی کیا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل اور حماس جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کی کل تعداد 32,552 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 74,980 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined