خبر رساں ادارے روئٹرز کی جمعہ کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق فرانسیسی پولس نے اس بارے میں اپنی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے کہ بین الاقوامی پولس تنظیم کے یہ سربراہ اس وقت کہاں اور کن حالات میں ہیں۔ فرانسیسی پولس نے خود بھی اس تفتیشی عمل کے آغاز کی تصدیق کر دی ہے۔
Published: 06 Oct 2018, 6:33 AM IST
مَینگ ہونگ وے ایک چینی شہری ہیں، جنہیں 2016ء میں انٹرپول کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔ ان کی اہلیہ نے فرانسیسی پولس کو بتایا کہ وہ ستمبر کے اواخر میں چین گئے تھے، لیکن اس سفر پر روانگی کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں ملی۔
Published: 06 Oct 2018, 6:33 AM IST
اس بارے میں جب ڈوئچے ویلے نے انٹرپول سے رابطہ کیا، تو انٹرنیشنل پولس کی طرف سے بتایا گیا، ’’انٹرپول ان رپورٹوں سے باخبر ہے، جن میں اس کے سربراہ مَینگ ہونگ وے کی مبینہ گمشدگی کا ذکر کیا گیا ہے۔
Published: 06 Oct 2018, 6:33 AM IST
بعد ازاں جمعہ کے روز انٹرپول کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ’’یہ معاملہ اب فرانس اور چین میں متعلقہ حکام کے دائرہ عمل میں آتا ہے۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ مَینگ ہونگ وے کی مبینہ گمشدگی سے انٹرپول کی معمول کارکردگی اس لیے متاثر نہیں ہوئی کہ اس ادارے کے روزمرہ آپریشنز کی سربراہی اس کے صدر نہیں بلکہ سکریٹری جنرل کرتے ہیں۔ انٹرپول کے موجودہ سکریٹری جنرل جرمنی کے ژُرگن شٹَوک ہیں۔
Published: 06 Oct 2018, 6:33 AM IST
انٹرپول کے پہلے چینی سربراہ
انٹرپول کے صدر دفاتر وسطی فرانس کے شہر لِیوں میں ہیں اور مَینگ ہونگ وے اس ادارے کے پہلے چینی سربراہ ہیں۔ وہ اس عہدے پر اپنے انتخاب سے قبل چین میں عوامی سلامتی کے نائب وزیر تھے۔ مَینگ ہونگ وے سے قبل فرانس کے ایک اعلیٰ پولس اہلکار انٹرپول کے سربراہ تھے۔
Published: 06 Oct 2018, 6:33 AM IST
انٹرپول کے سربراہ کے طور پر ہونگ وے کے انتخاب کے وقت ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کے لیے سرگرم کئی بین الاقوامی تنظیموں نے اس بارے میں اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا تھا کہ یہ عہدہ کسی چینی شہری کے پاس ہونے کی وجہ سے بیجنگ حکومت بیرون ملک مقیم چینی مہاجرین اور سیاسی منحرفین کو اپنی گرفت میں لینے کی کوششیں کر سکتی ہے۔
Published: 06 Oct 2018, 6:33 AM IST
مَینگ ہونگ وے ماضی میں چین کے انسداد منشیات کے قومی کمیشن کے نائب سربراہ اور بیجنگ میں انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔
Published: 06 Oct 2018, 6:33 AM IST
ہونگ وے چین کی حراست میں؟
ہانگ کانگ کے ایک اخبار نے ایک انتہائی قابل اعتبار ذرائع، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ چین میں انٹرپول کے موجودہ سربراہ کو مبینہ پوچھ گچھ کے لیے چین کی ’ڈسپلن اتھارٹیز‘ کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ تاہم اس رپورٹ کی غیر جانبدار ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
Published: 06 Oct 2018, 6:33 AM IST
چین میں ’ڈسپلن اتھارٹیز‘ کی اصطلاح عام طور پر حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ان تفتیش کاروں کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جو مبینہ رشوت، بدعنوانی اور کسی شہری کے ملکی کمیونسٹ پارٹی کے وفادار نہ رہنے جیسے امور کی چھان بین کرتے ہیں۔
Published: 06 Oct 2018, 6:33 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Oct 2018, 6:33 AM IST