کابل ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کمرشیل پروازیں ایک بار پھر شروع کرنے سے پہلے سبھی تکنیکی دقتوں کو دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس کی جانکاری ایک اعلیٰ افسر نے دی۔ ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر عبدالہادی ہمدانی نے پیر کے روز خبر رساں ایجنسی سنہوا کو بتایا تھا کہ امدادی سامان لے جانے والی گھریلو اور مال بردار پروازیں چل رہی ہیں اور افسران سبھی کمرشیل بین الاقوامی پروازوں کو پھر سے شروع کرنے کے لیے کئی تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
Published: undefined
ہمدانی نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب مقامی میڈیا نے بتایا کہ ہوائی اڈے نے بین الاقوامی پروازیں شروع کر دی ہیں۔ ہمدانی کے مطابق اگست کے آخر میں پچھلی امریکی قیادت والے فورسز کی واپسی اور ایگزٹ پروازوں کے دوران کابل ہوائی اڈہ کو نقصان پہنچا تھا، اور اب حالات کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ حال کے ہفتوں میں پاکستان، ایران اور قطر کے طیاروں کے اترنے اور ہوائی اڈے پر پرواز بھرنے کے بعد کچھ کمرشیل پروازیں شروع کی گئیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 15 اگست کو طالبان کے ذریعہ کابل پر قبضہ کیے جانے کے بعد سے بین الاقوامی پروازوں کے ملتوی ہونے کی وجہ سے بیرون ممالک سفر کرنے کی کوشش کر رہے افغانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن اب حالات دھیرے دھیرے بہتری کی طرف بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined