جنوب مشرقی یوروپی ملک سربیا کے ایک اسکول میں اندھا دھند فائرنگ نے دہشت اور افرا تفری کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ میں کم از کم 9 افراد کی موت ہوئی ہے اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوکین میں 8 طالب علم شامل ہیں جب کہ ایک سیکورٹی گارڈ کی بھی گولی لگنے سے موت ہو گئی ہے۔
Published: undefined
سربیا کی وزارت داخلہ نے اس حادثہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گولی باری کا پتہ چلتے ہی پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ کے لیے پہنچیں اور حالات کو سنبھالنے میں مصروف ہو گئیں۔ ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن زخمیوں کو اسپتال میں بغرض علاج داخل کیا گیا ہے ان میں 6 طالب علم اور ایک استاد شامل ہیں۔
Published: undefined
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ گولی باری آج صبح (3 مئی) بیلگریڈ کے ولادسلاؤ ربنیکر اسکول میں ہوئی۔ گولیاں طلبا کے اوپر چلائی گئیں اس لیے متاثرین میں طلبا کی تعداد زیادہ ہے۔ اس فائرنگ واقعہ کے تعلق سے 14 سالہ ایک طالب علم کو حراست میں لیا گیا ہے۔ افسران نے کہا کہ مشتبہ پر اپنے والد کی بندوق کا استعمال کرنے کا الزام ہے۔ واقعہ کے پیچھے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز