ڈھاکہ: بنگلہ دیش پولیس نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے دوسرے سب سے بڑے لیڈر اور ہندوستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد اکرام کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اکرام ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ اس کے پاس سے ہندوستانی پاسپورٹ اوراس کی بیوی کا آدھار کارڈ ملا ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ اکرام کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ وہ بنگلہ دیش میں انصار الاسلام کے سرکردہ رہنما عثمان غنی عرف ابو عمران کا قریبی ہے۔
Published: undefined
پوچھ گچھ کے بعد، ڈھاکہ پولیس کے انسداد دہشت گردی اور بین الاقوامی جرائم (سی ٹی ٹی سی) کو معلوم ہوا کہ اکرام القاعدہ کے ہندوستان میں یونٹ کا سربراہ ہے۔ ہندوستانی پولیس کو کافی عرصے سے اس مطلوب دہشت گرد کی تلاش تھی۔ وہ ابو طلحہ اور مولانا سبط کے نام سے مشہور ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اکرام اور اس کی اہلیہ فاریہ آفرین کو 30 مئی کو شہر کے علاقے مدارٹیک سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اب جیل میں ہیں، دونوں کو متعدد بار ریمانڈ پر لیا گیا۔ بعد ازاں اکرام نے عدالت میں اعترافی بیان دیا۔
Published: undefined
تاہم اکرام کے رشتہ داروں نے دعویٰ کیا کہ 30 اپریل کو جب دونوں کو میمن سنگھ سے اٹھایا گیا تو ان کا بچہ بھی ان کے ساتھ تھا۔ سی ٹی ٹی سی حکام نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اکرام اور اس کی اہلیہ کو 30 مئی کو ایک آپریشن کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ جوڑے کا بچہ ماں کے ساتھ جیل میں ہے۔
Published: undefined
عدالت اور تفتیشی ایجنسی میں دیئے گئے بیان کے مطابق اکرام ضلع صدر کے گاؤں بورورچر کا رہائشی ہے۔ اس نے 2017 میں فرید آباد مدرسہ، ڈھاکہ سے حدیث مکمل کی۔ مدرسے میں تعلیم کے دوران وہ انصار الاسلام کے عثمان غنی کے زیر اثر دہشت گردی میں ملوث ہو گیا۔ اکرام کو سال 2018 میں ہندوستان کے دیوبند مدرسہ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس نے القاعدہ میں شمولیت اختیار کی اور تنظیم کا سربراہ بن گیا۔
Published: undefined
اکرام ایک وقت میں صابو میاں کے بیٹے نور حسین اور نبیہ بی بی کے نام سے پاسپورٹ بنوایا تھا۔ اس نے ہندوستان کے مغربی بنگال میں کوچ بہار کے علاقے ڈنہٹا کا پتہ دیا ہے۔ اس کی اہلیہ کے پاس بھی مریم خاتون کے نام سے بنا ہوا آدھار کارڈ ہے۔ اکرام القاعدہ کا دوسرا بڑا لیڈر ہے۔ وہ ہندوستان میں کم از کم 10 مقدمات میں ملزم ہے۔ اکرام اور ان کی اہلیہ تقریباً سات ماہ قبل بنگلہ دیش میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined