جو بائڈن نے جب سے امریکہ کے صدر عہدہ کا حلف لیا ہے، کئی ہند نژاد امریکیوں کو انھوں نے اہم ذمہ داریاں دی ہیں۔ ان میں سب سے بڑا نام تو کملا ہیرس کا ہے جو امریکہ کی نائب صدر بنی ہیں، اور ان کے علاوہ وویک مورتی، کرن آہوجا، ونیتا گپتا، نیرا ٹنڈن وغیرہ ایسے نام ہیں جو اہم عہدوں پر فائز ہوئے ہیں۔
Published: undefined
اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جو بائڈن نے ہند نژاد امریکی شہری ڈاکٹر راہل گپتا کو امریکہ کی سرفہرست دوا پالیسی افسر یعنی ڈرگ سیزر کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال سینیٹ کی جانب سے بائڈن کی گزارش کو قبول کیا جانا باقی ہے، اور اس کے بعد ڈاکٹر راہل گپتا امریکہ کی سرفہرست ڈرگس پالیسی افسر بننے والے پہلے ڈاکٹر ہوں گے۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے دو افسران کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ویسٹ ورجینیا ریاست کے سرکردہ ہیلتھ افسر کی شکل میں کام کر چکے ہند-امریکی شہری راہل گپتا کو قومی ڈرگس کنٹرول پالیسی کے دفتر کے ڈائریکٹر کی شکل میں نامزد کیا جائے گا۔ امریکی صدر جو بائڈن نے اس عہدہ کو ’ڈرگ سیزر‘ کہہ کر مخاطب بھی کیا ہے۔
Published: undefined
وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’صدر بائڈن کی جانب سے ڈاکٹر راہل گپتا کو قومی ڈرگ کنٹرول پالیسی کے وہائٹ ہاؤس دفتر کی قیادت کرنے والے پہلے ڈاکٹر کی شکل میں نامزد کیا گیا ہے، یہ ہمارے ملک میں نشے کی عادت اور کورونا وبا کے تیزی سے بڑھ رہے اعداد و شمار کو کم کرنے کی کوششوں میں ایک اور تاریخی قدم ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز