نئی دہلی: ہندوستان اور امریکہ کے درمیان پانچویں وزارتی سطح کے ٹو پلس ٹو مذاکرات جمعہ کو یعنی آج ہونے جا رہے ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر مذاکرات میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔
Published: undefined
امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن آج ہندوستان آرہے ہیں۔ انہیں تینوں افواج کے دستے گارڈ آف آنر پیش کریں گے۔ آسٹن گزشتہ جون میں بھی یہاں آئے تھے اور اس دوران انہوں نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی بات چیت کی تھی۔
Published: undefined
بات چیت کے دوران دونوں ممالک دفاع، سیکورٹی، ٹیکنالوجی اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے میں جاری تعاون کا جائزہ لیں گے۔ دونوں ممالک گزشتہ جون اور ستمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جو بائیڈن کے درمیان ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر ہندوستان-امریکہ شراکت داری کے مستقبل کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کریں گے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ عصر حاضر کے علاقائی مسائل اور کواڈ جیسے فورمز پر بڑھتے ہوئے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وزراء کے درمیان دو طرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان وزارتی سطح کے ٹو پلس ٹو مذاکرات 2018 سے ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined