واشنگٹن: امریکہ کے لئے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن انتخابات سے قبل حالیہ سروے میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو 10 فیصد پوائنٹس کی برتری کے ساتھ آگے چل رہے ہیں۔ ’این بی سی نیوز‘ اور ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی جانب سے کرائے گئے قومی سطح کے سروے کے مطابق جو بائیڈن کو 52 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ 42 فیصد لوگوں نے ٹرمپ کی حمایت کی ہے۔
Published: undefined
امریکہ کی ایریزونا، فلوریڈا، جارجیا، اووا، مینے، مشیگن، مینی سوٹا، نارتھ کیرولینا، نیو ہیمپشائر، نیوادا، پنسلوینیا اور وسکونسن سمیت 12 ریاستوں میں ہونے والے آخری سروے کے مطابق جو بائیڈن نے 51 فیصد جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے 45 فی صد ووٹ حاصل کیے۔
Published: undefined
مذکورہ تازہ ترین انتخابی سروے 29 اکتوبر سے 31 اکتوبر کے درمیان کیے گئے تھے۔ سروے میں جو بائیڈن سیاہ فام امریکی شہریوں کی حمایت حاصل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ نوجوانوں، سینئر شہریوں اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ یہ ایک واضح برتری ہے اگر سروے کے ان رجحانات کے مطابق امریکی عوام نے ووٹنگ کی تو ٹرمپ کو شکست ہونا طے ہے۔ امریکہ میں ان نتائج کو لے کر ایک خوف کا ماحول بھی نظر آ رہا ہے کیونکہ ٹرمپ کے حامی اور مخالفین دونوں میں انتہائی شدت نظر آ رہی ہے۔ ادھر خبریں ہیں کہ امریکہ میں ووٹنگ سے پہلے ہتھیاروں کی بکری میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جو ایک تشویش کا پہلو ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز