عالمی خبریں

حماس اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردے تو اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی کل ہی ممکن : جوبائیڈن

جوبائیڈن نے سی این این دیئے گیے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر وہ (اسرائیل) رفح کا رخ کرتے ہیں تو میں وہ ہتھیار فراہم نہیں کروں گا جو شہروں میں استعمال کیے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر جوبائیڈن /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

امریکی صدر جوبائیڈن /  تصویر: آئی اے این ایس

 

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دے تو اسرائیل اور حماس کی جنگ کل ہی بند ہو سکتی ہے۔ امریکی صدر نے یہ بات جمعہ کو ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ یہ تقریب مائیکروسافٹ کے ایک سابق ایگزیکٹو کے گھر فنڈ جمع کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

Published: undefined

العربیہ کے مطابق بائیڈن نے تقریباً 100 لوگوں کے درمیان یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے کہا کہ یہ حماس پر منحصر ہے۔ اگر وہ یہ کرنا چاہیں تو ہم اسے کل ختم کر سکتے ہیں اور جنگ بندی کل سے شروع ہو جائے گی۔ امریکی صدر نے بدھ کے روز اسرائیل کو خبردار کرنے کے بعد یہ مسئلہ اٹھایا کہ اگر اس کی افواج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح پر حملہ کیا تو وہ توپ خانے کے گولے اور دیگر ہتھیاروں کی فراہمی بند کر دیں گے۔

Published: undefined

اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے اس حقیقت کا بھی اعتراف کیا کہ امریکی بم گرانے سے عام شہری مارے گئے تھے۔ جوبائیڈن نے سی این این کے دیےگیے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر وہ (اسرائیل) رفح کا رخ کرتے ہیں تو میں وہ ہتھیار فراہم نہیں کروں گا جو شہروں میں استعمال کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم وہ ہتھیار اور توپ خانے کے گولے فراہم نہیں کریں گے جو استعمال کیے گئے۔ واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان اب تک بالواسطہ طور پر کئی مذاکرات کے بعد بھی جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined