واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں نومبر میں ہونے والے انتخابات کے نتائج جو بھی ہوں صدر ڈونالڈ ٹرمپ اسے قبول کریں گے۔ ٹرمپ انتخابی نتائج میں شکست ہاتھ لگنے پر اقتدار کی پرامن منتقلی کے سوال کو اب تک مسلسل نظرانداز کرتے آئے ہیں۔ اس کے سبب امریکہ کے جمہوری نظام کے تعلق سے مسلسل سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ اوبرائن نے پالیٹکو کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ ’’اگرانتخابات میں ان کی شکست ہوتی ہے تو میں یقینی طور سے کہہ سکتا ہوں کہ صدر پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کر دیں گے۔
Published: undefined
امریکہ کے قومی سلامتی مشیر نے کہا کہ’’لیکن ہمیں یہ یقین کرنا ہوگا کہ انتخابات میں کسی طرح کی کوئی گڑبڑی نہ ہو۔ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہونے چاہیے۔ جیسا کہ ہم دنیا کے دیگر ممالک میں ہونے والے انتخابات کے تعلق سے کہتے ہیں۔ ہمیں اپنے مطالبات خود پورے کرنے ہوں گے۔ امریکہ میں ماہرین انتخابی نتائج میں گڑبڑی کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے خبردار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کے خطرے کو نظرانداز کر کے ریپبلک پارٹی کے حق میں ووٹنگ کریں گے، جبکہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined