واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ چین بھلے ہی امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اس کے خواہش مند نہیں ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’’میں نے سنا ہے کہ وہ (چین) تجارتی معاہدے پر دوبارہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ ان کے لئے بہتر سودا ثابت ہوسکے۔ لیکن میں اس کا خواہش مند نہیں ہوں۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ اس معاہدے پر برقرار رہتے ہیں کہ نہیں جس پر انہوں نے دستخط کئے تھے‘‘۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے چین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر چین وعدے کے مطابق 250 بلین ڈالر کی امریکی اشیا نہیں خریدتا تو وہ معاہدے کو منسوخ کر دیں گے۔ معاہدے کے نفاذ پر گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے تجارتی وفود نے بات چیت کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز