عالمی خبریں

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے کیا ٹیکس چوری کا اعتراف، 15 سال تک قید کی سزا ممکن

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری کے 9 الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔ ان پر 2016 سے 2019 تک 1.4 ملین ڈالر ٹیکس چوری کرنے کا الزام ہے

<div class="paragraphs"><p>ہنٹر جو بائیڈن / Getty Images</p></div>

ہنٹر جو بائیڈن / Getty Images

 
ROBYN BECK

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری کے 9 الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔ ان پر 2016 سے 2019 تک 1.4 ملین ڈالر ٹیکس چوری کرنے کا الزام ہے۔ ہنٹر بائیڈن نے پہلے ان الزامات کی تردید کی تھی اور خود کو بے گناہ قرار دیا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، 54 سالہ ہنٹر بائیڈن نے عدالت میں خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کی مگر وکلاء کی طرف سے اعتراضات کے بعد انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ تین ماہ قبل ہی ہنٹر بائیڈن کو بندوق رکھنے اور منشیات کے استعمال کے الگ الگ معاملات میں بھی قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔

Published: undefined

ہنٹر بائیڈن کے خلاف ٹیکس چوری کا مقدمہ شروع ہونے والا تھا اور جوری کا انتخاب ہونا تھا لیکن آخری لمحے میں انہوں نے اپنا موقف تبدیل کر دیا۔ ان کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل نجی وجوہات کی بنا پر مقدمے کی سماعت نہیں چاہتے، تاکہ ان کے دوستوں اور اہل خانہ کو اس وقت پر گواہی نہ دینا پڑے جب کہ وہ منشیات کی لت کا شکار تھے۔‘‘

Published: undefined

جج مارک اسکارسی نے کہا کہ ہنٹر بائیڈن کو جرم کا اعتراف کرنے کی صورت میں بائیڈن کو زیادہ سے زیادہ 15 سال قید کی سزا اور 5 لاکھ سے 10 لاکھ ڈالر تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔ ان کی سزا کا فیصلہ 16 دسمبر کو کیا جائے گا، جب صدر جو بائیڈن کی مدت کار ختم ہو جائے گی۔ صدر بائیڈن نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو معاف کرنے کے لیے اپنے اختیارات استعمال نہیں کریں گے۔ یہ مقدمہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ میں نومبر میں صدر کے انتخابات ہونے والے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined