ثنا: یمن کے شمالی صوبوں میں سوائن فلو (ایچ آئی این آئی انفلوئنزا) سے گزشتہ برس کم از کم 139 لوگوں کی موت ہوگئی۔ مقامی صحت انتظامیہ نے منگل کو بیان جاری کر کے بتایا کہ سوائن فلو کے سب سے زیادہ معاملے حوثی باغیوں کے قبضہ والے علاقوں راجدھانی ثنا، عمران اور اب صوبہ کے ہیں۔ ان علاقوں میں سوائن فلو سے 22 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور کم از کم 107 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی صحت تنظیم کی طرف سے فی الحال اس پورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں آیا ہے۔
یمن میں 2015 میں حوثی باغیوں کے ذریعہ صدر عبدالرحمان منصور ہادی کوجبراًً اقتدار سے ہٹا دینے کے بعد خانہ جنگی شروع ہوگئی۔ چار برسوں سے خانہ جنگی جھیل رہے یمن میں سیاسی نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور لاکھوں لوگ بھوک مری کی دہلیز پر ہیں۔ اس ملک میں ہیضہ سے دو ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور دس لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ یمن دنیا کے بدترین انسانی بحران کے دور سے گزر رہا ہے۔
Published: undefined
حوثی باغیوں کے ذریعہ ملک کے مغربی حصہ کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کرنے اور سعودی عرب حمایت یافتہ مسٹر ہادی کو ملک چھوڑ کرفرار ہونے پر مجبور کرنے کے بعد سعودی عرب کی قیادت و الے فوجی اتحاد نے یمن کی جنگ میں مداخلت کی تھی ۔ اس کے بعد سے یمن کی حالت خراب ہوتی گئی۔
اقوام متحدہ نے گزشتہ مہینہ کہا تھا کہ یمن میں اب تک کم از کم چھ ہزار 800شہری مارے گئے ہیں اور تقریباً دس ہزار 700زخمی ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی غذائیت ، بیماری اور بھوک مری سے کئی ہزار لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ دو کروڑ لوگ غذائی بحران جھیل رہے ہیں جن میں سے تقریباًً ایک کروڑ لوگ ایک وقت کے کھانے کی غیریقینی صورتحال میں رہ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز