سری لنکا کی موجودہ حالت سے پوری دنیا فکرمند ہے۔ سری لنکا میں لوگوں کو کھانے پینے کی چیزیں ٹھیک سے دستیاب نہیں ہو پا رہی ہیں۔ سری لنکا بھکمری کے دلدل میں بری طرح پھنس چکا ہے۔ لوگ سڑکوں پر اتر کر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہندوستان سمیت کچھ ممالک سے سری لنکا کو مدد تو مل رہی ہے، لیکن وہ ناکافی ثابت ہو رہی ہے۔ وہاں کے موجودہ حالات پر سری لنکا کے سابق کرکٹر سنتھ جئے سوریہ نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
سنتھ جئے سوریہ نے کہا ہے کہ ’’یہ بدقسمتی ہے کہ لوگ اس حالت سے گزر رہے ہیں۔ وہ اس طرح زندہ نہیں رہ سکتے اور انھوں نے احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے۔ گیس کی قلت ہے اور گھنٹوں بجلی کی فراہمی نہیں ہے۔ لوگوں نے اب سری لنکائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ وہ حکومت کو دکھا رہے ہیں کہ وہ کتنے متاثر ہیں۔ اگر متعلقہ لوگ اسے ٹھیک سے ہینڈل نہیں کرتے ہیں تو یہ ایک آفت میں تبدیل ہو جائے گا۔ فی الحال اس کی ذمہ داری موجودہ حکومت کی ہوگی۔‘‘
Published: undefined
سنتھ جئے سوریہ نے کہا کہ ’’ہمارے ملک کے پڑوسی اور بڑے بھائی کی شکل میں ہندوستان نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے۔ ہم حکومت ہند اور وزیر اعظم نریندر مودی کے شکرگزار ہیں۔ ہمارے لیے موجودہ مشکل حالات کے سبب زندہ رہنا آسان نہیں ہے۔ ہم ہندوستان اور دیگر ممالک کی مدد سے اس سے باہر نکلنے کی امید کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined