عالمی خبریں

حزب اللہ کا سخت جوابی حملہ، 250 راکیٹ داغ کر اسرائیل کو دہلا دیا، 7 افراد زخمی

کچھ راکیٹ اسرائیل کے وسط میں واقع تل ابیب علاقے تک پہنچ گئے۔ حزب اللہ نے یہ کارروائی بیروت میں شدید اسرائیلی حملے کے جواب میں کیے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

اسرائیل اور لبنان کی جنگجو تنظیم حزب اللہ کے درمیان حملہ اور جوابی حملہ کا دور جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں حزب اللہ نے ایک بار پھر اسرائیل کو دہلا دیا ہے۔ اس مرتبہ اس نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 250 راکیٹ داغے۔ حملے میں 7 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ پچھلے کئی مہینوں میں حزب اللہ کے ذریعہ کیا گیا یہ سب سے شدید حملہ بتایا جا رہا ہے، کیونکہ کچھ راکیٹ اسرائیل کے وسط میں واقع تل ابیب علاقے تک پہنچ گئے۔

Published: undefined

اسرائیل کی 'میگن ڈیوڈ ایڈوم' ریسکیو سروس نے کہا ہے کہ اس نے حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل پر داغے گئے حملوں میں زخمی ہوئے 7 لوگوں کا علاج کیا۔ جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی طرف سے دباؤ بنائے جانے کے درمیان حزب اللہ نے یہ کارروائی بیروت میں شدید اسرائیلی حملے کے جواب میں کیے ہیں۔ حملے کے بعد اسرائیلی فوج کا بیان سامنے آیا ہے۔ اس کے مطابق اتوار کو حزب اللہ کی طرف سے تقریباً 250 راکیٹ داغے گئے جن میں سے کچھ کو روک دیا گیا۔

Published: undefined

اس درمیان لبنان کی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں اتوار کو لبنان کے ایک فوجی کی موت ہو گئی جبکہ 18 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حالانکہ اس واقعہ پر اسرائیل کی فوج نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ حزب اللہ کے خلاف جنگی علاقے میں کیا گیا۔ فوج کی مہم صرف حزب اللہ کے لڑاکوں کے خلاف ہے۔ واضح ہو کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 40 سے زیادہ لبنانی فوجی کی موت ہو چکی ہے۔ حالانکہ لبنان کی فوج اس جنگ سے موٹے طور پر دور ہی رہی ہے۔

ادھر لبنان کی وزارت صحت کے مطابق ہفتہ کو بغیر کسی وارننگ کے بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم سے کم 29 لوگوں کی جانیں چلیں گئیں جبکہ 67 زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined