عالمی خبریں

حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ، ملٹری بیس پر ڈرون کی بارش، 4 فوجی ہلاک اور 70 زخمی

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے ڈرون حملے پر کہا "کوئی ڈرون بغیر کسی وارننگ کے اسرائیلی فضائی سرحد کے اندر کیسے آ سکتا ہے۔ ہمیں بہتر تحفظ کرنی چاہیے تھی"۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

 حزب اللہ نے اتوار کو اسرائیل پر سب سے شدید ڈرون حملہ کیا ہے۔ اسرائیل کے بنیامینا ملٹری بیس کو حزب اللہ نے اپنا نشانہ بنایا جس میں 4 اسرائیلی فوجیوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 70 فوجی زخمی ہیں۔ زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ سبھی زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال پہنچایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے فوجی اہلکاروں کے کنبہ کو واقعہ کی اطلاع دے دی ہے۔ اسرائیل پر حزب اللہ کا یہ سب سے بڑا حملہ مانا جا رہا ہے۔ آئی ڈی ایف نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے ڈرون سے اتوار کی شام ملٹری بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

Published: undefined

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے کہا کہ ہم اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ کوئی بھی ڈرون بغیر کسی وارننگ کے اسرائیلی فضائی سرحد کے اندر کیسے آ سکتا ہے۔ ہمیں بہتر تحفظ کرنی چاہیے تھی۔ حزب اللہ نے اسرائیل کے حیفہ شہر کو نشانہ بناتے ہوئے تقریباً 25 راکیٹ اور میزائلیں داغیں۔

حزب اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے آئی ڈی ایف کے ٹریننگ بیس پر ڈرون کی بارش کر دی ہے۔ حزب اللہ نے یہ بھی کہا کہ اس نے ان جگہوں پر حملہ کیا ہے جہاں پر اسرائیلی فورس کے فوجی موجود تھے۔ یہ فوجی لبنان پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

Published: undefined

اسرائیلی دفاعی فوج نے الزام لگایا ہے کہ حزب اللہ اسکول اور یو این کی عمارت کے آس پاس میں راکیٹ داغ رہا ہے۔ اس نے 6 اکتوبر کے دن بھی ایک اسکول سے محض کچھ ہی دوری پر کم سے کم 25 راکیٹ داغے تھے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے آگے کہا کہ اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لیے اسرائیلی دفاعی فوج کو مسلسل اپنے آپریشن کو چلاتے ہی رہنا ہوگا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل اب غزہ میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل اس مہینے کی ابتدا میں ایران کی طرف سے ہوئے حملے کا جواب دینے کی فراق میں بھی ہے۔ حالانکہ اس نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ کب اور کیسے ہوگا۔ ایران نے بھی کہا ہے کہ وہ کسی بھی اسرائیلی حملے کا جواب دینے کے لیے بالکل تیار ہے۔ حماس کے ساتھ جنگ کے ایک سال بعد بھی اسرائیل تقریباً روزانہ غزہ پر حملے کر رہا ہے جس میں بے قصور لوگوں کی بھی جانیں جا رہی ہیں۔ ہفتہ کی دیر رات نصرت کیمپ میں ایک گھر پر حملہ کیا گیا جس میں 8 لوگوں کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined