عالمی خبریں

حزب اللہ کو بڑی قیمت چکانی پڑے گی، لبنان میں سلسلہ وار دھماکوں کے درمیان اسرائیل کی دھمکی

اسرائیلی فوج کے جنرل ہرزی حلیوی نے شمالی کمان کا دورہ کیا اور سیکورٹی نظام کا معائنہ کرنے کے بعد علاقے میں دفاعی اور جارحانہ منصوبوں کو منظوری دی ہے

<div class="paragraphs"><p>لبنان میں سلسلہ وار دھماکوں میں زخمی والوں کے لیے خون کا عطیہ کرتے لوگ / یو این آئی</p></div>

لبنان میں سلسلہ وار دھماکوں میں زخمی والوں کے لیے خون کا عطیہ کرتے لوگ / یو این آئی

 
Bilal Jawich

لبنان کی راجدھانی بیروت میں پیجر کے بعد واکی-ٹاکی اور سولر پینل میں سلسلہ وار دھماکوں کے بعد لوگوں میں زبردست خوف کا ماحول ہے۔ پہلے منگل کو پیجر دھماکہ میں کئی لوگوں کی جان چلی گئی اور ہزاروں زخمی ہوئے، اس کے کچھ گھنٹوں بعد واکی-ٹاکی، پھر سولر پینل کے ساتھ موبائل میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ ان دھماکوں میں مجموعی طور پر 32 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 3 ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

لبنان میں ہو رہے مسلسل دھماکوں کے درمیان اسرائیلی فوج کے جنرل ہرزی حلیوی نے بدھ کو اسرائیل کی شمالی کمان کا دورہ کیا اور سیکورٹی نظام کا معائنہ کرتے ہوئے علاقے میں دفاعی اور جارحانہ منصوبوں کو منظوری دی۔ اس موقع پر جنرل ہرزی نے حزب اللہ کو بڑی قیمت چکانے کی دھمکی دی۔

Published: undefined

کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ہرزی نے کہا کہ "ابھی بھی ہم ایسی کئی صلاحیتوں سے مزین ہیں جنہیں ہم نے ابھی تک فعال نہیں کیا ہے۔ جب بھی ہم کسی متعین مرحلہ کے لیے کام کر رہے ہوتے ہیں تو اگلے دو مرحلوں پر پہلے سے ہی آگے بڑھنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ جنگ کے ہر مرحلے میں حزب اللہ کو زیادہ سے زیادہ قیمت چکانی پڑے گی۔‘‘

Published: undefined

وہیں اسرائیل کے دفاعی وزیر یوو گیلنٹ بھی بدھ کو شمالی اسرائیل میں رمت-ڈیوڈ ایئر فورس بیس پہنچے اور انہوں نے لبنان میں ہوئے دھماکوں کا بالواسطہ طور پر ذکر کیا۔ گیلنٹ نے کہا کہ اس جنگ میں ایک نئے عہد کی شروعات ہونے والی ہے اور ہمیں خود کو اس کے موافق بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک کی سیکورٹی ایجنسی شن بیٹ اور اس کی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ مل کر اسرائیلی دفاعی طاقتوں (آئی ڈی ایف) کی بہترین حصولیابیوں کی بھی تعریف کی۔

Published: undefined

اس سے پہلے سی این این نے دعویٰ کیا تھا کہ منگل کا آپریشن آئی ڈی ایف اور موساد کی مشترکہ کوشش تھی لیکن گیلنٹ نے پہلی مرتبہ ایسا بیان دیا ہے، جس میں کسی اسرائیلی افسر نے واضح طور سے سلسلہ وار دھماکوں میں اسرائیل کے کردار کو قبول کیا ہے۔

غور طلب رہے کہ برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے حزب اللہ کے 5 ہزار پیجر میں دھماکہ خیز مواد لگائے تھے۔ دھماکے میں 12 لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ  پیجر پھٹنے سے 3 ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ بدھ کو واکی ٹاکی اور سولر پینل میں سلسلہ وار دھماکوں سے لبنان میں افرا تفری پھیلی ہوئی ہے۔ اس میں 500 سے زیادہ لوگ بُری طرح جھلس گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined