عالمی خبریں

حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ آج، کربلا میں ہوگی تدفین!

آیت اللہ خامنہ ای امام خمینی گرانڈ مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔ وہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد پہلی بار قوم سے خطاب کرنے والے ہیں۔ نصراللہ کے اعزاز میں ایک جلسہ کا بھی انعقاد کیا جاسکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>حسن نصراللہ (فائل)، تصویر  ٹی وی گریب</p></div>

حسن نصراللہ (فائل)، تصویر ٹی وی گریب

 

 مغربی ایشیا میں اس وقت زبردست کشیدگی کا ماحول ہے۔ اسرائیل کی حماس، حزب اللہ اور ایران سے ایک ساتھ لڑائی جاری ہے۔ اس درمیان جمعہ کا دن ایران اور حزب اللہ کے لیے کافی اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ جہاں ایک طرف آج ہی اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے حسن نصراللہ کی تدفین عمل میں آئے گی وہیں دوسری طرف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جمعہ کی نماز کی امامت کریں گے۔ وہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد پہلی مرتبہ ملک کے عوام سے خطاب کرنے والے ہیں۔

Published: undefined

آیت اللہ خامنہ ای وسط تہران میں امام خمینی گرانڈ مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 10.30 بجے حسن نصراللہ کے اعزاز میں ایک جلسہ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ واضح ہو کہ حسن نصراللہ کو ان کی موت کے ایک ہفتہ بعد آج سپرد خاک کیا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ انہیں کربلا میں دفنایا جا سکتا ہے۔ ان کے اعزاز میں علامتی جنازہ نکلے گا۔

Published: undefined

اسرائیلی حملے کے خطرے کے پیش نظر علامتی جنازہ کو پوری طرح سے خفیہ طور پر نکالنے کی تیاری ہے۔ حالات ٹھیک ہونے کے بعد حسن نصراللہ کے اعزاز میں مذہبی تقریب کے انعقاد ہونے کی بات کی جا رہی ہے۔ حالانکہ حزب اللہ نے ابھی تک حسن نصر اللہ کے جنازہ کے سلسلے میں کسی طرح کی کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔ عراق کے وزیراعظم کے صلاح کار محمد شیعہ السڈانی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ نصراللہ کو کربلا میں امام حسین کے بغل میں دفنایا جائے گا۔ ویسے قیاس یہ بھی لگایا جا رہا ہے کہ ان کی لاش کی لبنان، عراق کے کربلا یا پھر ایران کے نجف میں تدفین کی جاسکتی ہے۔

Published: undefined

جنوبی بغداد میں کربلا میں امام حسین کی قبر ہے۔ اسی جگہ پر حسن نصراللہ کو دفنانے کی بات ہو رہی ہے۔ حسن نصراللہ کی شہرت اور ان کے قد کو دیکھتے ہوئے انہیں کربلا میں دفنانے کی خبر ہے۔ کربلا ہی وہ جگہ ہے جہاں پیغمبر محمدؐ کے نواسے امام حسین کی تدفین ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined