اقوام متحدہ: ڈیموکریٹک جمہوریہ كانگو میں موسلا دھار بارش سے مچی تباہی کی وجہ سے کم از کم 41 افراد کی جان چلی گئی اور تقریبا ًچار لاکھ تیس ہزار افرادابارش کے بعد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں،اقوام متحدہ کے ترجمان نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے ترجمان اسٹیفن ڈجارك نے کہا’’كانگو انسانی امور کے محکمہ نے بتایا کہ اکتوبر سے ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے دریائے اباگی طغیانی پر ہے جس سے تقریباً 430000 لوگ متاثر ہوئے ہیں‘‘۔
Published: undefined
ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر لوگوں کی امداد سے حکومت کی طرف سے متاثرہ افراد کو پناہ گاہ، پانی اور کھانے کی اشیا ءکو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے متاثرین کے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حکومت کی مدد کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined