نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں اس وقت ایک دلخراش حادثہ پیش آیا، جب ایک لاج میں شدید آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ رپورٹ کے مطابق لاج میں آگ لگنے کے بعد کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی۔ لاج میں پھنسے 50 سے زائد افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا کہ آگ ویلنگٹن میں لوفر لاج کی اوپری منزل پر لگی تھی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس آگ میں کئی لوگ بری طرح جھلس گئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
Published: undefined
ویلنگٹن سٹی کونسل کے ترجمان رچرڈ میک لین کے مطابق عمارت میں متعدد معمر افراد موجود تھے جو آگ لگنے کے فوراً بعد وہاں سے بھاگ گئے۔ کئی لوگوں کو ویلنگٹن ہسپتال لے جایا گیا۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں واقع لوفرز لاج میں 92 کمرے ہیں اور اسے شہر کا سب سے سستا لاج قرار دیا جاتا ہے۔ ویلنگٹن ہسپتال اس لاج کے قریب واقع ہے، جہاں متاثرین کو داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز