اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے ہفتہ کو مالی کے کدال علاقے میں ٹیسالت کے قریب ایک طاقتور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں مصر کے اقوام متحدہ کا امن فوجی ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
Published: undefined
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا ہے کہ انٹونیو گوٹریس نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ساتھ مصری حکومت اور رہائشیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم ہیں۔ انہوں نے مالی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں کے ذمہ داروں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں تاکہ انہیں جلد از جلد سزا دی جا سکے۔ انٹونیو گوٹریس نے بتایا کہ اقوام متحدہ مالی کے لوگوں اور وہاں کی حکومت کے ساتھ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز