ہیمبرگ: جرمنی کے ایک چرچ میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں تقریباً 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پیش آیا۔ پولیس اور طبی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں کیں۔ پولیس نے ٹوئٹر پر کہا کہ کئی لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں، کچھ کی موت بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے قیاس آرائی نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’تاحال جرم کے محرک کے بارے میں کوئی قابل اعتماد معلومات نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
پولیس نے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے علاقے میں ’سنگین خطرے‘ کے لیے الارم بجا دیا۔ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔ اسی کے ساتسھ پولیس نے حملہ آور کا نشانہ بنی عمارت کے قریب والی سڑک کو بند کر دیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ مجرم عمارت میں چھپا ہو سکتا ہے یا ہو سکتا ہے کہ وہ ہلاک ہو چکا ہو۔
Published: undefined
پولیس کے ترجمان نے کہا کہ عمارت کے اوپر ایک شخص نظر آیا تھا، وہ ممکنہ طور پر مجرم تھا۔ جمعرات کی شام اس تین منزلہ عمارت میں ایک پروگرام کا انعقاد ہو رہا تھا۔ شہر کے میئر پیٹر چنچر نے ٹوئٹر پر فائرنگ پر اظہار تعزیت کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined