عالمی خبریں

جی پی ایس جیمنگ حملہ: ہوا میں ٹکرا سکتے تھے درجنوں طیارے، جنوبی کوریا نے کم جونگ کو ٹھہرایا مورد الزام

جے سی ایس نے شمالی کوریا سے فوری طور پر مداخلت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسے اس کے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>کم جونگ اُن کی فائل تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

کم جونگ اُن کی فائل تصویر، آئی اے این ایس

 

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن پر جنوبی کوریا پر جی پی ایس جیمنگ حملہ کرانے کا الزام لگا ہے۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ جی پی ایس حملہ سے کئی فوجی اور شہری طیاروں پر اثر پڑا ہے۔ شمالی کوریا پر جمعہ اور ہفتہ کو دو بار جی پی ایس سگنل میں خلل ڈالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ کچھ وقت سے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی کم جونگ کچرے سے بھرے غبارے کو جنوبی کوریا میں چھوڑ چکے ہیں۔

Published: undefined

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کو مغربی سمندری ساحلی شہر کیسونگ اور ہیجو کے قریب جی پی ایس سگنل میں شمالی کوریا نے ہیرا پھیری کی ہے۔ شمالی کوریا کی اس حرکت سے درجنوں شہری طیاروں اور جہازوں کی پرواز میں خلل پڑا ہے اور اس دوران ان کے آپس میں ٹکرانے کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ جنوبی کوریا نے اپنے مغربی سرحدی علاقے میں ہوائی جہازوں اور بحری جہازوں کو الرٹ رہنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جی پی ایس سیٹلائٹس اور ریسیورز کے نیٹ ورک پر انحصار کرتا ہے جو عالمی پوزیشننگ اور نیویگیشن کی اجازت دیتا ہے۔ جے سی ایس نے شمالی کوریا سے فوری طور پر مداخلت روکنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اسے اس کے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined