عالمی خبریں

وہائٹ ہاؤس پر حملہ کی سازش، ایک جارجیائی باشندہ گرفتار

مقامی میڈیا کے مطابق ایک سال پہلے ایف بی آئی کو ملزم نوجوان کی مشتبہ سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع ملی تھی تبھی سے نوجوان پر نظر رکھی جارہی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: امریکہ کے صدر کی رہائش گاہ ’وھائٹ ہاؤس‘ اور دیگر وفاقی دفتروں پر حملے کی سازش کے الزام میں جارجیا کے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جارجیا کے شمالی ضلع کے اٹارنی بی. جے. پاک نے آج صحافیوں کو بتایا کہ 21 سالہ حاشر طیب جلال کو ان عمارتوں پر دھماکہ خیز مواد اور ٹینک شکن راکٹ سے حملے کی سازش رچنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

امریکہ کی خفیہ ایجنسی وفاقی تحقیقاتی بیورو (ایف بی آئی) کے اٹلانٹا دفتر کے خصوصی خفیہ انچارج کرس ہیکر نے کہا کہ ملزم نوجوان اکیلے ہی ان حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس کے کسی تنظیم کے ساتھ جڑے ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک سال پہلے ایف بی آئی کو ملزم نوجوان کی مشتبہ سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع ملی تھی، تبھی سے نوجوان پر نظر رکھی جارہی تھی۔ ملزم کو بدھ کو اٹلانٹا کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسے اب 24 جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined