عالمی خبریں

غزہ: جنگ بندی کا اعلان تو ہو گیا مگر اسرائیلی حملوں سے ہوئے نقصان کی تلافی کس طرح ہوگی؟

غزہ کی پٹی پر 11 روز تک جاری رہنے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بھاری جانی اور مادی نقصان سامنے آیا ہے، سیکڑوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کے علاوہ درجنوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعد کا منظر
غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعد کا منظر آئی اے این ایس

غزہ کی پٹی پر 11 روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی بم باری اور فضائی حملوں کے نتیجے میں بھاری جانی اور مادی نقصان سامنے آیا۔ سیکڑوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کے علاوہ غزہ کی پٹی میں درجنوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ اس دوران میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصانات پہنچے جس کی تعمیر نو میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔

اسرائیل اور فلسطینی گروپوں کے بیچ فائر بندی سے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے معاملے پر توجہ دینے کا موقع ملا ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ ڈالر پیش کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

Published: undefined

غزہ کی پٹی میں ہونے والے مادی نقصانات کے حوالے سے ابھی تک درست اعداد و شمار سامنے نہیں آئے ہیں۔ تاہم غزہ میں ہاؤسنگ کی وزارت کا کہنا ہے کہ 11 روز کے اندر 16800 رہائشی یونٹوں کو نقصان پہنچا۔ ان میں 1800 یونٹ رہائش کے قابل نہیں رہے جب کہ 1000 یونٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

غزہ کی پٹی میں بجلی کی تقسیم کے اسٹیشن کے ترجمان محمد ثابت کے مطابق اسرائیلی آپریشن شروع ہونے سے آبادی کو 12 گھنٹے بجلی مل رہی تھی جب کہ اب یہ دورانیہ 3 سے 4 گھنٹے ہو گیا ہے۔

Published: undefined

غزہ میں وزارت زراعت کے اندازے کے مطابق اسرائیلی حملوں اور بم باری کے نتیجے میں گرین ہاؤسز، کاشت کاری کی اراضی اور پولٹری فارموں کو پہنچنے والے نقصان کا حجم تقریبا 2.7 کروڑ ڈالر ہے۔

اسکائی نیوز عربیہ چینل نے فلسطینی سیاست دان اور بین الاقوامی تعلقات کے مشیر اسامہ شعث کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس مرتبہ تعمیر نو کی لاگت 2014ء سے زیادہ ہو گی۔ انہوں نے غالب گمان ظاہر کیا کہ یہ تقم 8 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ 2014ء میں غزہ میں دیکھی جانے والی جنگ 7 روز تک جاری رہی تھی۔ اس دوران میں غزہ کی پٹی کے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔ اس سلسلے میں قاہرہ میں منعقد ہونے والی "غزہ تعمیر نو کانفرنس" میں شریک 50 ممالک اور تنظیموں کے نمائندوں نے فلسطینیوں کے لیے 5.4 ارب ڈالر پیش کرنے کے وعدے کیے تھے۔ اس میں نصف رقم غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے واسطے تھی۔

مصر کے سرکاری "تحيا مصر" فنڈ نے غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امدادات کا قافلہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں 100 سے زیادہ کنٹینر ہوں گے۔ قافلہ آئندہ چند روز کے دوران میں غزہ کی پٹی پہنچے گا۔

Published: undefined

اس سے قبل مصر نے اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کو علاج فراہم کرنے کے لیے اپنے 11 ہسپتالوں اور 37 طبی ٹیموں کو تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ علاوہ ازیں غزہ کی پٹی کے لیے 65 ٹن دوائیں اور طبی لوازمات بھی بھیجے گئے۔ یاد رہے کہ عالمی بینک، یورپی یونین وار بعض عرب ممالک غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے سلسلے میں قاہرہ کے نقش قدم پر چلیں گے۔

گذشتہ منگل کے روز فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں نے مصر ہم منصب عبدالفتاح السیسی اور اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ الثانی کے ساتھ مل کر غزہ میں انسانی منصوبے کے آغاز پر اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا۔ اسی طرح عالمی خوراک پروگرام نے بھی رواں ہفتے کے وسط میں اعلان کیا تھا کہ اسے فوری طور پر 1.4 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔ اس کے ذریعے ادارہ آئندہ تین ماہ کے دوران میں غزہ پٹی میں تقریبا 1.6 لاکھ اور مغربی کنارے میں 6 ہزار متاثرین کو ہنگامی امداد پیش کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined