بیجنگ: چینی تھنک ٹینکس نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وبا سے انسانی تباہی پھیلی لیکن حکام نے اسے سیاسی رنگ دیا، در اصل “گیم آف تھرونز” امریکہ میں انسانی تباہی کا سبب بنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے تین معروف تھنک ٹینکس سی آر آئی نے مشترکہ طور پر پیر کو ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کا عنوان ہے امریکہ نمبر ون۔ انسداد وبا کے حوالے سے امریکہ کی حقیقت۔
Published: undefined
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوم برگ نے حال ہی میں امریکہ کو انسداد وبا میں سرفہرست ملک قرار دیا تھا، اس مضحکہ خیز دعوے کے جواب میں چین کے معروف تھنک ٹینکس نے مشترکہ رپورٹ جاری کی جس میں جامع تحقیق، درست اعداد و شمار اور معروضی اشاریوں کی بنیاد پر امریکہ میں انسداد وبا کی حقیقی صورت حال دکھائی گئی ہے۔
Published: undefined
رپورٹ میں نہ صرف ‘امریکہ انسداد وبا میں سرفہرست’ کے پس پردہ حقائق کو بے نقاب کیا گیا ہے، بلکہ دنیا کو دکھایا گیا ہے کہ معصوم امریکی عوام کیسے “گیم آف تھرونز” کا شکار ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کووڈ-19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 68 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، اور اموات کی تعداد 6 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، اور امریکہ دونوں لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ملک ہے۔
Published: undefined
امریکی ادارے سی ڈی سی کے سابق سربراہ ولیم فاؤج نے ملکی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک قتل عام ہے۔ انھوں نے کہا درحقیقت امریکی شہریوں کے لیے وبا ایک قدرتی آفت کے ساتھ ساتھ انسانی ساختہ آفت بھی ہے، ملک میں گہری متعصبانہ روش نے اس وبا کو سیاسی رنگ دیا اور امریکی عوام، زندہ رہنا جن کا حق تھا، اپنی قیمتی جانیں گنوا بیٹھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز