عالمی خبریں

بل گیٹس پر مزید تنقید، منظر عام پر آئے نئے الزامات

مائیکل لارسن نے سیاہ فام ملازمین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہا جاتا ہے کہ شکایات کا ازالہ کرنے کی بجائے بل گیٹس اور میلنڈا نے ایسے لوگوں کو رقوم ادا کیں جو لارسن کے غلط رویے سے آگاہ تھے۔

بل گیٹس، تصویر یو این آئی
بل گیٹس، تصویر یو این آئی 

نیویارک: مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی طلاق کی خبریں میڈیا کی شہ سرخیاں نہ بنیں لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کے ماضی کے راز سامنے آ رہے ہیں، پہلے تو یہ بات سامنے آئی کہ بل گیٹس کا خواتین ساتھیوں کے ساتھ رویہ درست نہیں اور ان کا ایک افیئر بھی ہے جس کا انہوں نے اعتراف بھی کیا۔ لیکن اب توجہ کا مرکز مائیکل لارسن نامی شخص ہیں جو گزشتہ تین دہائی سے بل گیٹس فیملی کی دولت کا انتظام سنبھال رہے ہیں۔ مائیکل لارسن گیٹس فیملی آفس ’کیسکیڈ انوسٹمنٹس‘ کے چیف انوسٹمنٹ افسر ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کمپنی میں دھونس اور دھمکی کا ماحول بنا رکھا تھا۔

Published: undefined

’نیو یارک ٹائمز‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق دس سابق ملازمین نے ایسے الزامات لگائے ہیں جن سے بل گیٹس فیملی اور مائیکل لارسن ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ کمپنی کے چار ملازمین ایسے ہیں جنہوں نے گیٹس فیملی کو مائیکل لارسن کے رویہ کے متعلق شکایت کی کہ ان پر متعصبانہ اور جنسی نوعیت کی تنقید اور فقرے کسے جاتے ہیں۔

Published: undefined

مائیکل لارسن نے سیاہ فام ملازمین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہا جاتا ہے کہ شکایات کا ازالہ کرنے کی بجائے بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ میلنڈا نے ایسے لوگوں کو رقوم ادا کیں جو لارسن کے غلط رویے سے آگاہ تھے۔ دوسری جانب طلاق کے بعد بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس کے درمیان دولت کی تقسیم کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔

Published: undefined

دونوں کے نمائندوں نے طلاق کے حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا دونوں کے درمیان شادی سے پہلے کوئی معاہدہ ہوا تھا یا نہیں، تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ شادی سے قبل کیا جانے والا کوئی بھی معاہدہ بیکار ہوگا کیونکہ طلاق کے وقت کیا جانے والا معاہدہ حتمی سمجھا جاتا ہے۔

Published: undefined

بتایا جارہا ہے کہ کیسکیڈ انوسٹمنٹ سے تین ارب ڈالرز میلنڈا کو منتقل کیے جا چکے ہیں۔ تاہم، یہ واضح نہیں کہ کمپنی کے شیئرز کی تقسیم کیسے ہوگی۔ ’ڈیئر اینڈ کو‘ نامی کمپنی سے میلنڈا کو 800؍ ملین ڈالرز ادا کیے گئے ہیں جبکہ ’کوکا کولا فیمسا‘ نامی کمپنی کے تمام شیئرز میلنڈا کو منتقل ہوئے ہیں جن کی مالیت 130؍ ملین ڈالرز ہے۔

Published: undefined

غیر ملکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ بل گیٹس کی نجی کمپنیوں کی قسمت کا فیصلہ کیا ہوگا۔ ان کمپنیوں میں ’فور سیزنز برانڈ‘ شامل ہے جو سعودی شہزادہ ولید بن طلال کے ساتھ پارٹنرشپ میں ہے۔ بل اور میلنڈا کی مشترکہ پراپرٹی میں ایک بڑی اراضی بھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined