عالمی خبریں

فرانسیسی عدلیہ نے اسکولوں میں حجاب پر پابندی قانونی قرار دی

حکومت کی طرف سے گزشتہ ماہ عائد پابندی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کے لیے ایک ایسوسی ایشن کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کو مسترد کر دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

پیرس: فرانس کی اعلیٰ ترین انتظامی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اسکولوں میں حجاب پر پابندی قانونی ہے۔ حکومتی حکام کے خلاف شکایات پر غور کرنے والی فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت کونسل آف سٹیٹ نے کہا کہ اس نے حکومت کی طرف سے گزشتہ ماہ عائد پابندی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کے لیے ایک ایسوسی ایشن کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے زور دیا کہ حجاب پر پابندی مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک نہیں ہے۔

Published: undefined

اگست کے آخر میں فرانسیسی حکومت نے ریاستی سیکولرازم کے اصول کی بنیاد پر اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی کا اعلان کیا جس سے تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ فرانس میں 2004 میں جاری ایک قانون کے تحت اسکولوں میں مذہبی علامتوں کو نمایاں کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ایسوسی ایشن کے صدر سہام زینی نے کہا کہ عبایا پر پابندی کا فیصلہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو "جنسی امتیاز" کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ اس کا تعلق صرف لڑکیوں سے ہے۔ اس فیصلے سے عربوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف فرانس میں وزارت تعلیم نے کہا کہ عبایا فوری طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اسے پہننے والا اسلامی مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔

Published: undefined

یاد رہے پیر چار ستمبر کو فرانسیسی اسکولوں نے درجنوں لڑکیوں کو ان کے گھروں کو واپس کر دیا کیونکہ انہوں نے تعلیمی سال کے پہلے دن عبایا کی پابندی پر عمل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ وزیر تعلیم گیبریل اٹل نے بتایا کہ تقریباً 300 لڑکیوں نے اسکولوں میں عبایا پر پابندی کے فیصلے کی مخالفت کی۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے زیادہ تر نے اپنا لباس تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی لیکن 67 نے انکار کر دیا اور انہیں ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔ سرکاری اندازوں کے مطابق فرانس کی 67 ملین آبادی میں لگ بھگ 10 فیصد مسلمان شامل ہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined