عالمی خبریں

فرانس: اسلامی علیحدگی پسندی کے خلاف کارروائی کے نام پر 9 مذہبی مقامات بند

فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’صدر اور وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق، ہم اسلامی علیحدگی پسند کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کر رہے ہیں۔ خصوصی نگرانی کے تحت 18 میں سے 9 مذہبی مقامات کو بند کیا گیا ہے۔‘‘

جیرالڈ ڈارمنن، تصویر آئی اے این ایس
جیرالڈ ڈارمنن، تصویر آئی اے این ایس 

پیرس: فرانس نے شدت پسند اسلامی نظریہ اور علیحدگی پسندی کے انسداد کی مہم کے تحت ملک میں نو مذہبی مقامات کو بند کر دیا ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمنن نے ٹوئٹ کیا کہ لوگوں نے ہی حکومت کو ایسا قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔

Published: undefined

جیرالڈ ڈارمنن نے کہا کہ "صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق ہم اسلامی علیحدگی پسندوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کر رہے ہیں۔ خصوصی نگرانی کے تحت رکھے گئے 18 میں سے 9 مذہبی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے۔ واضح ر ہے کہ گزشتہ اکتوبر میں فرانس میں تاریخ کے استاد شموئل پیٹی کو حضرت محمدؐ کے متنازعہ کارٹون کے سلسلے میں قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے یہ قدم مسلم انتہاپسندوں پر لگام لگانے کے لئے اٹھایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined