ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایرنا' کی رپورٹ کے مطابق شیراز میں ایک شیعہ مزار پر 'دہشت گردانہ' حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے بتایا ہے کہ شاہ چراغ مزار پر حملہ دو مسلح افراد نے کیا، حملہ آوروں میں سے ایک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
Published: undefined
گزشتہ سال اکتوبر میں ایک مسلح شخص نے اسی مزار کو نشانہ بنایا تھا جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ داعش نے بعد میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ جولائی میں ایران نے گزشتہ سال اکتوبر میں اس بم حملے کے جُرم میں دو افراد کو سرعام پھانسی دے دی تھی۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز