اسرائیلی فوج نے ہفتے کے دن بتایا ہے کہ غزہ پٹی کی سرحد کے نزدیک اس کے فوجیوں پر حملہ کیا گیا، جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔ اسرائیلی دفاعی افواج کی طرف سے جاری کیے بیان کے مطابق اس فوجی کارروائی کے نتیجے میں چار فلسطینی ہلاک کر دیئے گئے۔
Published: 11 Aug 2019, 10:10 AM IST
غزہ پٹی اور اسرائیل کی سرحد پر اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے مابین تصادم ایک معمولی سی بات ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ہفتے کے دن بھی ایسی ہی جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نے ہینڈ گرینڈ سے اسرائیلی فوج پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
Published: 11 Aug 2019, 10:10 AM IST
اسرائیلی فوج کے ٹوئٹر ہینڈل پر شائع کیا گیا ہے کہ حملہ کرنے والے چار جنگجو حملہ آور رائفلز، اینٹی ٹینک میزائلز اور دستی بموں سے مسلح تھے۔ تاہم ان جنگجوؤں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ اس کارروائی میں اسرائیلی فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
Published: 11 Aug 2019, 10:10 AM IST
اسرائیل نے حماس کے زیر قبضہ غزہ پٹی کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ تاہم دوسری طرف غزہ پٹی کے محاصرے سے وہاں سکونت پذیر فلسطینیوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔
Published: 11 Aug 2019, 10:10 AM IST
Published: 11 Aug 2019, 10:10 AM IST
مغربی کنارے میں رواں ہفتے کے آغاز پر ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس واقعے میں ایک انیس سالہ اسرائیلی فوجی اور طالب علم کو ایک حملہ آور نے چاقوؤں کے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ ابھی تک اس حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔
Published: 11 Aug 2019, 10:10 AM IST
یہ تازہ پرتشدد واقعات ایک ایسے وقت پر رونما ہوئے ہیں، جب اسرائیل میں سترہ ستمبر کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ فلسطینی جنگجوؤں سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور سخت پالیسی اختیار کریں۔
Published: 11 Aug 2019, 10:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Aug 2019, 10:10 AM IST