واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے ایک جج کی جانب سے ان پر اور ان کی کمپنیوں پر سول فراڈ کے ایک مقدمے میں تقریباً 355 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کرنے کے ایک دن بعد نئے قسم کا جوتا متعارف کرایا۔
Published: undefined
سابق صدر نے فلاڈیلفیا میں ایک تقریب کے وران اپنے نئے جوتے ’ٹرمپ اسنیکرز‘ کی نقاب کشائی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے سنہری رنگ کے جوتے کا ایک جوڑا اسٹیج پر رکھا، ایک ویب سائٹ کے مطابق اس کی قیمت 399 ڈالر ہے اور اسے ’نیور سرینڈر ہائی ٹاپ اسنیکر‘ کا نام دیا گیا ہے۔
Published: undefined
سال 2024 کے صدراتی انتخابات کے لیے ٹرمپ اور جو بائیڈن کے ممکنہ مقابلہ میں جی او پی نامزدگی میں آگے ٹرمپ نے کہا، ’’یہ کچھ ایسا ہے جس میں بارے میں میں 12-13 سال سے بات کر رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک اہم کامیابی ثابت ہونے جا رہا ہے۔
Published: undefined
ہفتہ کی رات تک 399 ڈالڑ کے جوتے ویب سائٹ پر فروخت کے طور پر درج تھے۔ سائٹ کے مطابق، جوتے کے 1000 جوڑے فروخت کے لیے دستیاب تھے۔ ویب سائٹ کے مطابق، سابق صدر جوتے کی دو اقسام بھی 199 ڈالر میں فروخت کر رہے ہیں، جس کے اطراف میں ’ٹی‘ اور ’45‘ لکھا ہوا ہے۔ کولون اور پرفیوم 99 ڈالر میں فروخت ہوتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز