واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان جاری کر کے اطلاع دی ہے کہ امریکی تحقیقاتی ایجنسی ’ایف بی آئی‘ نے ان کے کے فلوریڈا واقع گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی افسران نے ان کے ’پام بیچ‘ پر واقع گھر ’مار اے لاگو‘ پر چھاپہ مار کر اسے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جس وقت چھاپہ مارا گیا، ٹرمپ گھر پر موجود نہیں تھے۔
Published: 09 Aug 2022, 8:44 AM IST
دریں اثنا، ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایف بی آئی اہلکاروں نے تلاشی کے دوران ان کے گھر میں موجود ایک سیف الماری کو توڑا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے یہ چھاپہ ان سرکاری کاغذات کی تلاش میں مارا ہے، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد انہیں فلوریڈا لے آئے تھے۔
Published: 09 Aug 2022, 8:44 AM IST
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یہ کارروائی ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب وہ 2024 میں ممکنہ طور پر تیسری مرتبہ امریکی صدارتی انتخاب لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ سی این این کے مطابق پیر کے روز چھاپے کی اطلاع کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک شہر کے ٹرمپ ٹاور میں موجود تھے۔
Published: 09 Aug 2022, 8:44 AM IST
ٹرمپ نے ایف بی آئی کی اس کارروائی پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’یہ ہمارے ملک کے لیے ایک تاریک وقت ہے۔ ایسا امریکی صدر کے ساتھ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کو تعاون کئے جانے کے باوجود اس طرح کے چھاپے مارے گئے۔ یہ انصاف کے نظام کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے۔ یہ سخت گیر بائیں بازو کے ڈیموکریٹس کا حملہ ہے جو نہیں چاہتے کہ میں 2024 میں صدر کا انتخاب لڑوں۔‘‘
Published: 09 Aug 2022, 8:44 AM IST
امریکہ کا محکمہ انصاف ان خفیہ دستاویزات کے سلسلہ میں تحقیقات کر رہا ہے، جنہیں ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے ہٹا کر فلوریڈا اسٹیٹ لے لے گئے تھے اور جنہیں نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن کے ذریعہ اس سال کے اوائل میں حاصل کر لیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے ماضی میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہوں نے نیشنل آرکائیوز کو کچھ ریکارڈ واپس کرنے پر اتفاق کیا ہے، انہوں نے اسے ایک عام اور معمول کا عمل قرار دیا تھا۔
خیال رہے کہ ٹرمپ کو متعدد قانونی کارروائیوں کا سامنا ہے اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق ان کی وائٹ ہاؤس کی مدت کار سے ہے۔ ان میں گمشدہ قومی ریکارڈ، یو ایس کیپٹل ہنگامہ آراائی، وائر فراڈ اور جارجیا کے انتخابات میں گڑبڑی کرنا شامل ہیں۔
Published: 09 Aug 2022, 8:44 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Aug 2022, 8:44 AM IST