عالمی خبریں

چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ جمعرات کو انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد جمعہ کو ان کا انتقال ہو گیا

<div class="paragraphs"><p>سابق چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ / Getty Images</p></div>

سابق چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ / Getty Images

 
Kevin Frayer

نئی دہلی: چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ جمعہ کو انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 68 برس تھی۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق کی چیانگ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ چین کے سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ لی کی چیانگ کچھ عرصے سے شنگھائی میں چھٹیاں گزار رہے تھے۔ انہیں 26 اکتوبر کو اچانک دل کا دورہ پڑا۔ انہیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن وہ 27 اکتوبر کو چل بسے۔

Published: undefined

2022 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک، وہ حکمران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی سی پی) میں دوسرے سب سے طاقتور شخص تھے۔ 2012 اور 2022 کے درمیان پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن کے طور پر، وہ چین کے اعلی اقتصادی عہدیدار بھی رہے ہیں۔ انہوں نے مارکٹ کی اصلاحات میں اہم کردار ادا کیا۔

Published: undefined

چین کی معروف پیکنگ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے لی کو کبھی پارٹی قیادت کے دعویدار کے طور پر دیکھا جاتا تھا لیکن کہا جاتا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے انہیں سائیڈ لائن کرنا شروع کر دیا تھا۔ لی کی چیانگ 2013 سے 2023 تک چین کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ لی 1955 میں صوبہ انہوئی کے ہیفی میں پیدا ہوئے۔ ان کی شادی انگریزی زبان اور ادب کی سابق پروفیسر چینگ ہانگ سے ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined