تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی فوج کو سعودی عرب بھیجنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تلخ انداز میں کہا ہے کہ غیر ملکی فوج خلیج کے لئے خطرہ ہے اور انہیں باہر ہی رہنا چاہیے۔
Published: 22 Sep 2019, 7:10 PM IST
بی بی سی نیوز رپورٹ کے مطابق حسن روحانی نے کہا کہ غیر ملکی فوج اپنے ساتھ ہمیش مصیبتیں لاتی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ نے سعودی عرب میں دو پٹرولیم ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد وہاں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دونوں ہی ملک اس حملے کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ حسن روحانی نے کہا کہ ایران آنے والے دنوں میں اقوام متحدہ میں خلیجی ممالک کے لئے نئی امن پہل کی تجویز رکھے گا۔
Published: 22 Sep 2019, 7:10 PM IST
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے جوہری معاہدہ توڑنے کے بعد سے امریکہ اور ایران کے تعلقات میں تلخی آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی کی دو پٹرولیم ریفائنری میں ہوئے ڈرون حملے کی ذمہ داری یمن کے حوثی باغیوں نے لی تھی لیکن سعودی اور امریکہ اس کے لئے ایران کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ ایران نے اگرچہ خود پر عائد الزامات کو مسترد کیا ہے۔
Published: 22 Sep 2019, 7:10 PM IST
ایران-عراق کے درمیان 1980-1988 کے دوران ہونے والی جنگ کی سالگرہ کے موقع پر حسن روحانی نے کہا، "غیر ملکی فوج ہمارے علاقے میں صرف پریشانی پیدا کرے گی اور اس سے ہمارے خط کے لوگوں میں عدم تحفظ کا ماحول تیار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی اس علاقے میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی کی گئی تھی اور انہیں ہمارے علاقے سے دور رہنا چاہیے۔ "
Published: 22 Sep 2019, 7:10 PM IST
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ سنجیدہ ہے تو انہیں ہمارے علاقے میں اپنی فوج نہیں بھیجنی چاہیے۔ وہ جتنا ہمارے ملک اور علاقے سے دور رہیں گے یہاں اتنی ہی زیادہ سیکورٹی ہوگی۔ امن معاہدے پر انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں تجویز پیش کریں گے۔ صدر حسن روحانی نے اگرچہ اس بارے میں زیادہ کچھ کہنے سے انکار کیا لیکن انہوں نے کہا کہ ہرمز کی خلیج میں مختلف ممالک کے تعاون سے امن قائم کیا گیا ہے۔
Published: 22 Sep 2019, 7:10 PM IST
حسن روحانی نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کی طرف سے ماضی میں کی گئی غلطیوں سے سبق لے کر آگے بڑھنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ ہم اس تاریخی موقع پر اپنے پڑوسی ممالک کے لئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم ان سے دوستی کے لئے تعاون کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔
Published: 22 Sep 2019, 7:10 PM IST
یمن کے حوثی باغیوں نے بھی امن کی پہل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب میں کسی طرح کے حملے نہیں کریں گے۔ یمن کے اقوام متحدہ میں خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ نے بیان جاری کرکے کہا کہ اس موقع کا فائدہ اٹھا کر تشدد کو کم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔
Published: 22 Sep 2019, 7:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Sep 2019, 7:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز