عالمی خبریں

انڈونیشیا میں ’ٹھنڈے لاوے‘ کا سیلاب! 52 افراد ہلاک، 17 لاپتہ

انڈونیشیا کے مغربی سماترہ صوبے میں ٹھنڈے لاوے کے سیلاب سے 52 افراد ہلاک اور 17 لاپتہ ہیں۔ مقامی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ایک سینئر اہلکار نے آج یہ معلومات دی

<div class="paragraphs"><p>انڈونیشیا میں ٹھنڈے لاوا سے تباہی / یو این آئی</p></div>

انڈونیشیا میں ٹھنڈے لاوا سے تباہی / یو این آئی

 
Andri Madiansyah

جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی سماترہ صوبے میں ٹھنڈے لاوے کے سیلاب سے 52 افراد ہلاک اور 17 لاپتہ ہیں۔ مقامی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ایک سینئر اہلکار نے آج یہ معلومات دی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور مٹیگیشن ایجنسی کے بحالی اور تعمیر نو کے یونٹ کے سربراہ الہام وہاب نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام آج دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ آپریشن میں مدد کے لیے جائے وقوعہ پر بھاری مشینری کے آلات کو تعینات کیا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اب ملنے والی لاشوں کی تعداد 52 ہے اور لاپتہ افراد کی تعداد 17 ہے۔ یہ اعداد و شمار بدلتے رہیں گے۔ ’’لوگ اپنے خاندان کے لاپتہ افراد کی رپورٹ دیتے رہیں گے۔‘‘ وہاب نے کہا کہ ہنگامی امدادی کوششوں کے بعد تعمیر نو اور بحالی کا پروگرام جاری کیا جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ماہرین اس بات پر غور کریں گے کہ کیا خطرناک علاقوں میں رہنے والے باشندوں کو منتقل کرنا ضروری ہے، جیسے کہ دریاؤں کے کناروں پر جن کا اوپری راستہ مارپی آتش فشاں اور سنگلانگ آتش فشاں کی ڈھلان پر ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سہاریانتو کے مطابق قدرتی آفات کے سبب3,000 سے زیادہ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے اور محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined