عالمی خبریں

ایران کے شدید حملے کا خوف، امریکہ اسرائیل کو بھیجے گا 'تھاڈ' بیٹری اور 100 ماہر جوان

پنٹاگن کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ قدم صدر بائیڈن کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے جو اسرائیل کے تحفظ اور اسے کسی بھی بیلسٹک میزائل حملے سے بچانے کے لیے امریکہ کے مضبوط عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جو بائیڈن / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

جو بائیڈن / تصویر: آئی اے این ایس

 

ایران-اسرائیل کشیدگی کے درمیان امریکہ نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس نے اسرائیل کی مدد کے لیے اینٹی بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم 'ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس" (تھاڈ) بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی اسے آپریٹ کرنے کے لیے 100 ماہر امریکی جوان بھی اسرائیل بھیجے جائیں گے۔ پنٹاگن نے اتوار کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو 'تھاڈ' اور فوجی بھیجنے والا ہے۔

Published: undefined

پٹناگن امریکہ کا دفاعی دفتر ہے۔ اس کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر 'تھاڈ' بیٹریوں کی تعیناتی کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اپریل اور اکتوبر میں اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد فضائی تحفظ کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔ وہیں ایران نے پہلے ہی امریکی فوجیوں کو اسرائیل کے باہر رہنے کی وارننگ دی ہے۔

Published: undefined

میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ قدم صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'تھاڈ' بیٹری اسرائیل کی اینٹیگریٹیڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کو بڑھائے گی۔ یہ فیصلہ اسرائیل کا تحفظ کرنے اور ایران کے ذریعہ کسی بھی دیگر بیلسٹک میزائل حملے سے بچانے کے لیے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے مضبوط عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

Published: undefined

بیان میں آگے کہا گیا ہے کہ یہ حال کے مہینوں میں امریکی فوجیوں کے ذریعہ کیے گئے جامع انتظام کا حصہ ہے تاکہ اسرائیل کا تحفظ کرنے اور امریکیوں کو ایران اور ایران سے وابستہ تنظیم ملیشیا کے حملوں سے بچایا جا سکے۔ رائیڈر نے مزید کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب امریکہ نے اس علاقے میں تھاڈ بیٹری کی تعیناتی کی ہے۔ امریکی صدر نے گزشتہ سال 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد بھی مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں اور علاقے میں مفادات کے تحفظ کے لیے فوج کو تھاڈ بیٹری نصب کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined