امریکہ میں فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے کیپٹل تشدد کے بعد سبھی 50 ریاستوں کے پولس سربراہان کو ایک بلیٹن جاری کیا ہے۔ اس بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 20 جنوری کو پریسیڈنٹ الیکٹ (نومنتخب صدر) جو بائڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد کا خطرہ ہے۔
Published: 14 Jan 2021, 4:11 PM IST
ایف بی آئی بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 20 جنوری سے پہلے اور کچھ دن بعد تک آپ سبھی ہائی الرٹ پر رہیں کیونکہ سخت گیر افراد تشدد پھیلا سکتے ہیں۔ کچھ دن قبل سی این این نے جانچ ایجنسی کے حوالے سے اسی طرح کے الرٹ کی رپورٹ دی تھی۔ بعد میں ہوم لینڈ سیکوریٹی ڈپارٹمنٹ نے اس کی تصدیق سے انکار کر دیا تھا۔ اب ایف بی آئی نے خود بلیٹن جاری کر کے ظاہر کیا ہے کہ خطرہ کتنا بڑا ہے۔
Published: 14 Jan 2021, 4:11 PM IST
ایف بی آئی ذرائع کے حوالے سے سی این این نے خبر دی ہے کہ خطرہ ان ریاستوں میں بہت زیادہ ہے جہاں ریپبلکن پارٹی کی حکومتیں اور گورنر ہیں۔ حالانکہ امریکہ میں سیاسی تشدد کے واقعات بے حد کم، یا نہ کے برابر ہوتے ہیں، لیکن ایسے کئی مواقع آئے ہیں جب احتجاجی مظاہرہ کے دوران پولس اور مظاہرین متصادم ہوئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ جمعرات کو بھی کیپٹل ہل میں کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔ اس تشدد واقعہ کی ایف بی آئی ہی جانچ کر رہی ہے اور اب تک 33 لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
Published: 14 Jan 2021, 4:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Jan 2021, 4:11 PM IST