بیجنگ: چین کے ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے ین چوان میں ایک باربی کیو ریسٹورنٹ میں بدھ کی رات ہوئے دھماکے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی افسران نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
دھماکہ تقریباً 8 بجکر 40 منٹ پر ین چوان کے ضلع ژنگ کنگ کی ایک مصروف سڑک پر ہوا، جو ریستوران کے آپریٹنگ ایریا میں مائع پیٹرولیم گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔
Published: undefined
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ’ڈریگن بوٹ فیسٹول‘ منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ چین میں ایک قومی تعطیل ہے جس میں کشتیوں کی ریس ہوتی ہے اور اس دوران موموس بنائے جاتے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے ایک زوردار آواز سنی اور اس کے فوراً بعد ہی علاقے میں سیاہ دھواں پھیل گیا۔ اس کے ساتھ ہی کوکنگ گیس کی بدبو چاروں طرف پھیل گئی۔
Published: undefined
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 38 افراد زخمی ہوئے اور امدادی کوششوں کے باوجود 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز