عالمی خبریں

انگلینڈ: ساؤتھ پورٹ میں مسجد کے باہر سفید فام انتہا پسندوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

انگلینڈ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں مقامی مسجد کے باہر سفید فام انتہا پسند گروپ کے اراکین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، مشتعل مظاہرین نے مسجد کے باہر کھڑی پولیس وین کو آگ لگا دی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 
ians

لندن: انگلینڈ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں مقامی مسجد کے باہر سفید فام انتہا پسند گروپ کے اراکین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، مشتعل مظاہرین نے مسجد کے باہر کھڑی پولیس وین کو آگ لگا دی۔ رپورٹ کے مطابق یہاں تین بچیوں کا چاقو زنی میں قتل کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

پولیس کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو مسجد کی طرف پیش قدمی سے روکنے کی کوشش کی گئی جس پر انتہا پسند عناصر کی جانب سے مسجد اور پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ علاقے میں کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے اینٹی رائٹز پولیس کو طلب کر لیا گیا۔

تصادم کے بعد حالات پر قابو پانے کے لیے پہنچی پولیس ٹیم میں سے کم از کم 22 پولیس اہلکار زخمی اور 11 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Published: undefined

ساؤتھ پورٹ میں مسجد کے باہر پر تشدد مظاہروں پر بیان جاری کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے کہا کہ پر امن ویجل کو پرتشدد اور غنڈہ گرد عناصر کی جانب سے ہائی جیک کرنے کی کوشش ساؤتھ پورٹ کی غمزدہ عوام کی توہین کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کی بھرپور قوت کا سامنا کرنے پڑے گا۔ ساؤتھ پورٹ میں گزشتہ روز چاقو زنی کی واردات میں تین بچیاں ہلاک ہو گئی تھیں، سوشل میڈیا پر فیک پوسٹ گردش کر رہی تھی کہ حملہ آور ایک شامی پناہ گزین ہے جس کے بعد دائیں بازو کے انتہا پسند گروپس نے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined