عالمی خبریں

امریکہ میں ہنگامی صورت حال: کورونا ویکسن کے استعمال کو مل سکتی ہے منظوری

کورونا ویکسن تیار کرنے کے سلسلے میں بنائی گئی ٹیم آپریشن وارپ اسپیڈ کے سربراہ مونسیف سلاؤ نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو
تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو 

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ- 19) سے شدید طورپر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے دو الگ الگ ویکسن کے ہنگامی صورت حال میں استعمال کو دسمبر میں منظوری مل سکتی ہے۔ کورونا ویکسن تیار کرنے کے سلسلے میں بنائی گئی ٹیم آپریشن وارپ اسپیڈ کے سربراہ مونسیف سلاؤ نے جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

سلاؤ نے کہا، ’’امریکہ میں کورونا کی دو الگ الگ ویکسن کلینیکل ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے میں ہیں۔تیسرے مرحلے کا کلینیکل ٹیسٹ پورا ہونے کے کچھ ہفتے بعد ملک کا محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ہنگامی صورت حال میں ان ویکسن کے استعمال کو منظوری دے سکتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ کورونا ویکسن کو منظوری مل جائے گی اور دسمبر کے مہینے میں اسے کئی لوگوں کو لگایا جائےگا۔‘‘

Published: undefined

امریکہ میں کورونا وبا خطرناک شکل لے چکی ہے اور اب تک 1.07 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2,44,217 پہنچ گئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد 1,07,14,001 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined