تیونس: تیونس کے صدر قیس سعید نے ملک میں ہنگامی حالت کو مزید ایک ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمہوریہ تیونس (جے آر ٹی) کے آفیشل گزٹ جرنل نے گزشتہ روز یہ اطلاع دی ہے کہ قیس سعید نے ملک میں نافذ ہنگامی حالت کو مزید ایک ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا اطلاق یکم جنوری سے 30 جنوری 2023 تک ہوگا۔
Published: undefined
تیونس میں پہلی بار 24 نومبر 2015 کو ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا تھا۔ صدر کے محافظ کی بس پر بم حملے کے بعد، جس میں 12 محافظ مارے گئے تھے۔ جس کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔
Published: undefined
تیونس میں ہنگامی قانون حکام کو غیر معمولی اختیارات کی اجازت دیتا ہے، بشمول گھر میں نظربندی، سرکاری میٹنگز پر پابندی، کرفیو لگانا، میڈیا کی نگرانی، اور عدلیہ کی اجازت کے بغیر میڈیا سنسرشپ پر پابندی۔ صدر نے اس سے قبل 18 فروری کو رواں سال کے آخر تک ملک میں نافذ ایمرجنسی کو بڑھا دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز