عالمی خبریں

ایلون مسک بنے ٹوئٹر کے نئے مالک ، 44 ارب ڈالر میں معاہدہ ہوا

ایک طویل وقفے کے بعد ٹوئٹر کے بورڈ نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی پیشکش کو قبول کر لیا اور ٹویٹر کو 44 بلین امریکی ڈالر میں ایلون مسک کو دینے کا فیصلہ کیاہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے طویل عرصے سے ٹوئٹر کے شیئرز خریدنے کی شدید خواہش کا اظہار کیا ہوا تھا اور ان کی یہ خواہش پوری ہو گئی ۔ وہ اب ٹویٹر انکارپوریشن کے نئے مالک بن گئے ہیں۔ دراصل ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 54.20 ڈالر فی شیئر کے حساب سے خریدنے کی پیشکش کی تھی جسے پیر کی شام ٹویٹر کے بورڈ نے قبول کر لیا ۔

Published: undefined

فی الحال، ٹویٹر کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے بالآخر ٹویٹر کو خرید لیا ہے۔ کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ مسک نے ٹوئٹر کو خریدنے کے لیے 44 بلین امریکی ڈالر ادا کیے ہیں۔ دریں اثناء ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا ایک اور ٹویٹ تیزی سے وائرل ہو رہا تھا، جس کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ٹوئٹر کے ساتھ ان کی ڈیل حتمی ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پیر کی شام ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں امید ہے کہ ٹوئٹر پر ان کے بدترین ناقدین اب بھی موجود رہیں گے، کیونکہ اسے آزادی اظہار کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد سے ان کایہ ٹویٹ تیزی سے وائرل ہونے لگا۔ واضح رہے کہ ایلون مسک کچھ عرصے سے مسلسل ٹوئٹر کے شیئرز خرید رہے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے براہ راست ٹوئٹر خریدنے کی پیشکش کی۔

Published: undefined

ایلون مسک نے ٹویٹر کو 54.20 ڈالر فی شیئر کی شرح سے خریدنے کا سودا پیش کیا تھا۔ فی الحال، یہ تعداد 1 اپریل 2022 تک اسٹاک کے بند ہونے کی شرح سے 38 فیصد زیادہ ہے۔ ٹوئٹر میں سرمایہ کاری کرنے والے سعودی عرب کے شہزادہ الولید بن طلال آل سعود نے ٹویٹ کرکے ایلون مسک کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined