میکسیکو سٹی: السلواڈور کی راجدھانی سان سلواڈورکے کسکاتلان فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ میں 9 افراد ہلاک اور 90 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ نیشنل سول پولیس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے ٹوئٹر پر کہا، " کسکاتلان اسٹیڈیم میں بھگدڑ کے بعد مرنے والوں کی تعداد نو ہے۔ کئی زخمی شائقین کو قریبی اسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے، جن میں سے کم از کم دو کی حالت تشویشناک ہے۔"
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ بھگدڑ ہفتے کی رات اس وقت ہوئی جب شائقین نے الیانزا اور ایف اے ایس فٹ بال کلبوں کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی اور کھیل روک دیا گیا۔ صدر کے پریس آفس نے کہا کہ یہ واقعہ جعلی ٹکٹوں کی فروخت کی وجہ سے پیش آیا اور مایوس شائقین نے اسٹینڈز میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ وزیر صحت فرانسسکو البی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہنگامی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں اور کم سن بچوں سمیت تقریباً 90 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
سلواڈور کے صدر نایب بوکیل نے ٹوئٹر پر کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور وعدہ کیا کہ جو بھی قصوروار ہیں، وہ سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے اسٹیڈیم کے باہر آنسو گیس کے گولے چھوڑے، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined