عالمی خبریں

مغربی کنارہ کے جنین میں اسرائیلی آپریشن روکنے کے لیے مصر کا اسرائیل سے رابطہ

فلسطینی وزارت صحت نے کہا تھا کہ جنین میں اسرائیلی کارروائیوں میں آٹھ فلسطینی ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی فورسز، علامتی تصویر آئی اے این ایس
اسرائیلی فورسز، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

قاہرہ: مصر مغربی کنارے کے جنین میں اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اسرائیل سے رابطے میں ہے۔ القاہرہ نیوز نے منگل کو مصری ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ قبل ازیں فلسطینی وزارت صحت نے کہا تھا کہ جنین میں اسرائیلی کارروائیوں میں آٹھ فلسطینی ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

Published: undefined

اسرائیل نے پیر کے روز مغربی کنارے میں اپنا اب تک کا سب سے بڑا فضائی اور زمینی حملہ کیا۔ اسرائیل کی دفاعی افواج کے طیاروں نے جنین میں واقع پناہ گزین کیمپ میں مبینہ دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے پر 10 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ایک میزائل لانچر، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined