عالمی خبریں

مائگریشن کے مسئلہ پر ہالینڈ حکومت گر گئی، نومبر میں انتخابات کا امکان

وزیر اعظم کے فیصلے کا مطلب ہے کہ ملک کو اس سال کے آخر میں پارلیمنٹ کی 150 نشستوں والے ایوان زیریں کے لیے عام انتخابات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ہالینڈ کے وزیر اعظم&nbsp;مارک روٹے / Getty Images</p></div>

ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے / Getty Images

 

چار جماعتی اتحاد کے اندر تارکین وطن کو روکنے کے مسئلہ پر "ناقابل تسخیر" اختلافات کے باعث ہالینڈ حکومت گر گئی۔ اس مسئلے نے پورے یوروپ کی قوموں کو منقسم کیا ہوا ہے۔ ہالینڈ کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے رہنما اور یورپ کے سب سے تجربہ کار سیاست دانوں میں سے ایک ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے نے کہا کہ چاروں جماعتوں کے درمیان کئی دنوں سے جاری مذاکرات کے بعد بھی کسی حتمی معاہدے پر اتفاق نہیں ہو پایا۔

Published: undefined

ہالینڈ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات نومبر کے وسط میں ہونے کی توقع ہے۔ ہالینڈ کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم کے فیصلے کا مطلب ہے کہ ملک کو اس سال کے آخر میں پارلیمنٹ کی 150 نشستوں والے ایوان زیریں کے لیے عام انتخابات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تاہم، روٹے اور ان کی حکومت اس وقت تک نگراں عہدے پر رہیں گے جب تک کہ نیا حکمران اتحاد منتخب نہیں ہو جاتا۔ حکومت ڈیڑھ سال قبل قائم ہوئی تھی لیکن کچھ عرصے سے تارکین وطن کے مسئلے پر فریقین میں اختلافات تھے۔

Published: undefined

روٹے نے کہا کہ "یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ اتحادی شراکت داروں کے مائیگریشن پالیسی پر بہت مختلف خیالات ہیں اور یہ اختلافات ناقابل مصالحت ہیں۔ اس لیے میں فوری طور پر پوری کابینہ کا استعفیٰ تحریری طور پر پیش کروں گا۔‘‘ واضح رہے اپوزیشن جماعتیں نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہیں اس سے پہلے کہ روٹے نے اپنے استعفیٰ کی باضابطہ تصدیق بیان کی۔

Published: undefined

روٹے نے بدھ اور جمعرات کو رات گئے اجلاسوں کی صدارت کی تھی جو مائگریشن کی پالیسی پر ڈیل کرنے میں ناکام رہی تھیں۔ جمعے کی شام بات چیت کے ایک آخری دور میں، فریقین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وہ متفق نہیں ہو سکتے اور اس کے نتیجے میں، اتحاد میں ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔

Published: undefined

واضح رہے معاملہ صرف ہالینڈ تک محدود نہیں ہے۔ یورپ میں دوسری جگہوں پر بھی اسی طرح کی بحثیں جاری ہیں کیونکہ تنازعات سے فرار ہونے والے یا بہتر زندگی کی تلاش میں آنے والے تارکین وطن شمالی افریقہ سے براعظم تک پہنچنے کے لیے خطرناک سمندری راستے اختیار کرتے ہیں۔ یوکرین میں جاری جنگ سے لاکھوں لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

Published: undefined

روٹے کے اتحاد نے تقریباً 18 ملین افراد کے ملک میں آنے والے نئے تارکین وطن کے بہاؤ کو کم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کرنے کی مہینوں تک کوشش کی۔ مبینہ طور پر تجاویز میں پناہ کی دو کلاسیں بنانا شامل ہیں- ایک عارضی تنازعات سے بھاگنے والے لوگوں کے لیے اور ایک مستقل ان لوگوں کے لیے جو ظلم و ستم سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined