عالمی خبریں

کیلیفورنیا میں دھول بھرے طوفان سے عوامی زندگی مفلوج، ہائی وے بند، بجلی معطل

کیلیفورنیا کے سینٹرل ویلی میں دھول بھرے طوفان نے معمولات زندگی کو متاثر کر دیا، ہائی وے پر 20 گاڑیوں کے تصادم سے کئی افراد زخمی ہو گئے اور بجلی کی بندش سے 12 ہزار سے زائد افراد مشکلات میں مبتلا ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سینٹرل ویلی میں ایک شدید دھول بھرے طوفان نے عوامی زندگی کو مفلوج کر دیا۔ اس طوفان نے ہائی وے 152 پر متعدد گاڑیوں کے تصادم اور بجلی کے تعطل کا سبب بن کر ہزاروں لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ اس موسمی طوفان کو مقامی زبان میں ’ہبوب‘ کہا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، لاس اینجلس سے 400 کلومیٹر شمال میں چاوچلا کے قریب اس طوفان کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی، جس سے ہائی وے پر ٹریفک بند ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

Published: undefined

کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب اس طوفان نے حد نگاہ کو اتنا کم کر دیا کہ ہائی وے 152 پر ایک سیمی ٹرک سمیت تقریباً 20 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کئی افراد کو معمولی زخم آئے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اسی دوران، فریسنو کاؤنٹی میں دھول بھرے طوفان نے بجلی کی لائنیں گرا دیں، جس سے 12000 سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ ایک واقعے میں ایک درخت نصف ٹوٹ کر ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس کے قریب کار پورٹ پر گر گیا، جس سے قریب کھیلنے والے بچے بال بال بچ گئے۔

Published: undefined

مقامی رہائشی کارلا سانچیز نے اے بی سی 30 سے بات کرتے ہوئے بتایا، ’’ایک خوفناک آواز تھی، بچوں کو بہت ڈر لگا۔" انہوں نے مزید کہا، "میرے بچے چیختے ہوئے بھاگ کر اندر آئے، جب میں باہر گئی تو دیکھا کہ درخت گرا ہوا ہے اور اس کے نیچے موجود تمام چیزیں اور گاڑیاں کچلی ہوئی تھیں۔"

امریکی نیشنل ویدر سروس کے ہینفورڈ دفتر کی پیشگو کار اینٹونٹ سیراٹو کے مطابق یہ ایک دھول کی دیوار تھی، جو بہت کم دیکھنے میں آتی ہے۔ سیراٹو نے کہا کہ یہ غیر معمولی واقعہ تھا جو عام حالات میں بہت کم رونما ہوتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined